کریڈٹ کارڈز سے خریداری ،پاکستانیوں نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

کریڈٹ کارڈز سے خریداری

نیوزٹوڈے:    نومبر کے دوران کریڈٹ کارڈز کے  ذریعے خریداری کے رجحان میں سالانہ بنیادوں پر 27.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداو شمار کے مطابق نومبر میں صارفین نے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے 108 ارب روپے کی خریداری کی ہیں جو پچھلے سال نومبر کے مقابلے میں 27.3 فیصد زیادہ ہے۔

اس سال نومبر میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے ۸۵ ارب روپے کی خیداری کی تھی۔ اکتوبر ک مقابلے میں نومبر میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں ماہانہ بنیادوں پر 2.9 فیصد کا اضافہ کیا۔ اکتوبر میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے صارفین نے 105 ارب روپے کی خریداری کی جو نومبر میں بڑھ کر 108 ارب روپے ہو گئی۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+