ورلڈ بینک نے پاکستان کے معاشی ڈھانچے کو بے کار قرار دے دیا
- 29, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : عالمی مالیاتی بینک نے پاکستان کے معاشی ڈھانچے کو بے کار قرار دے دیا عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی مضبوط نہیں بلکہ محدود ہے اور اس سے کچھ مخصوص لوگوں کو ہی فائدہ پہنچ رہا ہے پاکستانی عوام کو اس سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو رہا پاکستان میں غربت کی ریشو کم ہوتے ہوتے اچانک بڑھنا شروع ہو گئی ہے ناجی بن حسین نے کہا کہ پاکستان معاشی ترقی میں دوسرے ملکوں سے بہت پیچھے رہ چکا ہے انہوں کے کہا کہ حکومتی اخراجات پورے کرنے کیلیے بھی قرضوں کی ضرورت پڑ رہی ہے ناجی بن حسین نے کہا کہ دوسرے ملکوں سے قرض لے کر معیشت مضبوط نہیں ہوتی ۔
ان کا کہنا تھا کہ اب پاکستان کی معاشی پالسی بد لنا ضروری ہو گیا ہے پاکستانی عوام اور پاکستان کے انفراسٹرکچر پر بہت کم اخراجات کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کو بہتر بنانے کیلیے مل جل کر اس کی معیشت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کیلیے کاروباری ماحول کو درست اور خاص کر چھوٹے کاروباروں پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ناجی بن حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت ماحولیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر بھی ہے اس لیے زراعت اور توانائی کے شعبوں پر توجہ دینے کی بھی ضرورت ہے ۔
تبصرے