سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے
- 01, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے: ملک میں پچھلے ہفتے سیمنٹ کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورہ برائے شماریات کے مطابق، 28 دسمبر کو ختم ہونیوالے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری قیمت 1256 روپے تک ریکارڈ کی گئی ہے، جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.48 فیصد کم ہے۔ ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری قیمت 1262 روپے تھی۔ اس طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں اس کی قیمت 1186 روپے تک ریکارڈ کی گئی ہے ، جو کچھ ہفتے پہلے 1189 روپے تھی۔ اعدادو شمار کے مطابق، اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری قیمت 1233 ریکارڈ گئی ہے:
-
راولپنڈی میں 1227
-
گجرانوالہ میں 1280
-
سیالکوٹ میں 1300
-
لاہور میں 1300
-
فیصل آباد میں 1250
-
سرگودھا میں 1243
-
ملتان میں 1267
-
بہاولپور میں 1300
-
پشاور میں 1217
-
بنوں میں 1119 روپے ریکارڈکی گئی
تبصرے