پٹرول کی فروخت میں رواں سال کے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 15 فیصد کمی
- 03, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے چھے ماہ میں سالانہ بنیادوں پر پندرہ فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ او سی اے سی کی ریسرچ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چھے ماہ میں ملک میں 7.68 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے اور اس سے پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 15 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال کی اسی مدت میں ملک میں 9.03 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
دسمبر میں ملک میں 1.24 ملین ٹن پیٹرول کی فروخت ریکارڈ ہوئی تھی۔ جبکہ نومبر میں 1.37 ملین ٹن ریکارڈ ہوئی تھی۔ مالی سال کے پہلے چھے ماہ میں پاکستان میں 3.57 ملین ٹن پیٹرول ، 3.16 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل اور 0.56 ملین ٹن فرنس آئل فروخت ہوا۔
تبصرے