ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کمی ، 281.80 روپے تک ریکارڈ

 ڈالر کی قیمت

نیوزٹوڈے:   ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے، اور ساتھ ہی اس کی قیمت میں معمولی کمی بھی دیکھی گئی ہے۔ بدھ کو انٹربینک میں ڈالر نو پیسے کم ہو کر 281 روپے 80 پیسے تک جا پہنچا ہے۔ اس سے قبل انٹربینک میں ڈالر 281 روپے اور 89 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری طرف اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان جاری ہے اور کاروبار کے آغاز پر ہی اسٹاک ایکسچینج کے سو انڈیکس میں 225 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 64 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔

یاد رہے کہ پچھلے روز کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 65 ہزار سے اوپر ریکارڈ کیا گیا تھا وہ بعد میں آہستہ آہستہ کم ہوتا رہا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+