سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی ریکارڈ
- 03, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: ملک میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 1300 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمرز اینڈ جیولرز کی رپورٹ کے مطابق، ایک ہزار تین سو روپے کی کمی کے بعد فی تولہ بھاوٗ دو لاکھ بیس ہزار روپے تک جا پہنچا ہے۔
جبکہ دس گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 115 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 88 ہزار 614 روپے تک ریکارڈ کی گئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 12 ڈالر کم ہو کر دو ہزار 62 ڈالر تک ریکارڈ کی گئی اور پاکستان میں یہ قیمت بیس ڈالر پریمیم شامل کر کے دو ہزار 82 ڈالر ہے۔
تبصرے