روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر مزید سستا ہو گیا

امریکی کرنسی کی قدر

نیوزٹوڈے:  انٹربینک ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی ڈالر سستا ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر 42 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد اس کی قیمت 281 روپے 25 پیسے تک جا پہنچی۔گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں پانچ پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 67 پیسے پر بند ہوئی۔

مارکیٹ میں یورو خریدنے کے لحاظ سے 308 اور فروخت کے لیے 311 پر مستحکم ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی شرح خرید کے لیے 357.5 اور فروخت کے لیے 361 تک پہنچ گئی۔

UAE درہم AED 76.7 پر نیچے چلا گیا جبکہ سعودی ریال 74.7 تک ریکارڈ کیا گیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+