سولر پینلز کی قیمتوں میں ناقابل یقین کمی کا اعلان
- 08, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: ملک بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں 50 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ستر ہزار والے سولر پینلز کی قیمت تیس ہزار روپے تک گر گئی ہے۔ 165 واٹ کی سولر پینل پلیٹ 15 ہزار روپے سے کم ہو کر 10 ہزار روپے پر آگئی ہے۔ بجلی کے بلوں اور لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کا سولر پینل کی طرف رجحان مزید بڑھ رہا ہے۔
اس کے علاوہ سائنسدانوں نے ایک نئی قسم کا سولر پینل تیار کیا ہے ، جو سورج کی روشنی کو زیادہ مقدار میں جذب کر سکتا ہے اور اسکو Leaf کا نام دیا گیا ہے۔ محققین کا ماننا ہے کہ اس نئی ٹیکنالوجی سے سولر لیف کو زیادہ بجلی بنانے میں مدد ملے گی۔ عام سولر پینلز کی افادیت وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کم ہو جاتی ہے مگر محققین کا ماننا ہے کہ سولر لیف سورج کی 13.2 فیصد زیادہ توانائی اپنے اندر جمع کر سکے گا۔ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ یہ ٹیکنالوجی کب تک دستیاب ہو گی۔
تبصرے