رواں مالی سال کے 6 ماہ میں سب سے زیادہ ٹیکس کس نے ادا کیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

ٹیکس جمع کرانے کی تفصیل

نیوزٹوڈے:   ملک بھر سے تنخواہ دار سمیت دیگر طبقات کی جانب سے ٹیکس جمع کرانے کی تفصیل سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق چھے ماہ کے دوران تنخواہ دار طبقے نے 158 ارب روپے ٹیکس دیا جو گزشتہ سال کی نسبت 38 فیصد زیادہ ادا کیا گیا ہے۔ اس سال تنخواہ دار طبقے سے 300 ارب روپے اکٹھا ہونے کا امکان ہے۔ایف بی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ سب سے زیادہ ٹیکس 228 ارب روپے ٹھیکداروں نے ادا کیا اور ان کی طرف سے دیا گیا گزشتہ سال کی نسبت 31 فیصد زیادہ ہے۔۔ 

ایف بی آرکے مطابق  بینکوں میں کھاتہ دار زیادہ ٹیکس ادائیگی میں دوسرے نمبر پر رہا ہے اور چھے ماہ کے دوران زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں میں درآمد کنندگان کا تیسرا نمبر رہا۔ سندھ سے تنخواہ داروں نے 66 ارب ٹیکس ادا کیا جس میں سے صرف کراچی کے تنخواہ داروں نے 57 ارب روپے ٹیکس ادا کیا، پنجاب سے تنخواہ داروں نے 59.4 ارب ٹیکس دیا جس میں ۳۳ ارب صرف لاہور سے اکھٹا ہوا جبکہ اسلام آباد سے 19 ، بلوچستان سے 4.2 ارب اور کے پی سے تنخوا داروں نے 9 ارب روپے ٹیکس دیا۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+