نواز شریف کی تاحیات نااہلی ختم کر دی گئی، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

نواز شریف

نیوزٹوڈے:    سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62-این ایف کی تشریح پر فیصلہ سناتے ہوئے جہانگیر ترین اور نواز شریف کی تاحیات نااہلی ختم کردی۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 5 جنوری کو تمام فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں کی نااہلی تاحیات نہیں ہوگی۔

اس سے قبل 5 جنوری کو جیف جسٹس نے سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی کیس میں ریمارکس دیئے تھے کہ تاحیات نااہلی اسلام کے خلاف ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سارے مسئلے کا حل اسلام میں ہے۔ قرآن میں بتایا گیا ہے کہ انسان کا درجہ بہت بلند ہے، انسان برا نہیں، اس کے اعمال برے ہیں، 62 ون ایف انسان کو برا بھلا کہہ رہی ہے، اگر ہم توبہ کر لیں تو معافی مل سکتی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+