پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان: توانائی ماہرین
- 09, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: ماہرین کے مطابق تیل کی زیادہ پیداوار اور کم طلب کے باعث 2024 میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔توانائی ماہرین نے کہا ہے کہ کمزور عالمی معشیت اور امریکا میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی انوینٹری کی وجہ سے نومبر اور دسمبر میں خام تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خام تیل کی سپلائی مارکیٹ ڈیمانڈ سے زیادہ ہے، 2024 کی پہلی ششماہی کے لیے ہم توقع کرتے ہیں کہ برینٹ (کروڈ) 60 سے 65 ڈالر فی بیرل سے لے کر 85 سے 90 ڈالر فی بیرل کے درمیان رہے گا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ مشرقی وسطی میں صرف جغرافیائی سیاسی کشیدگی ہی تیل کی قیمتوں کو بڑھا سکتی ہے بصورت دیگر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔
تبصرے