ڈالر کی قیمت میں مزید 13 پیسے کمی
- 11, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد روپے کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا گیا جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں بھی استحکام برقرار ہے۔ جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مزید 13 پیسے سستا ہو گیا ، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 281 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سو انڈیکس میں 242 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، کاروبار کے دوران انڈیکس 64 ہزار 162 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
تبصرے