خام تیل سستا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی کا امکان ہے؟

پیٹرولیم مصنوعات

نیوزٹوڈے:   عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتیں اور انٹر بینک میں ڈالر کے مسلسل سستا ہونے کے بعد 16 جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کا امکان ظاہر کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی تھی تاہم اب اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت 77 ڈالر، امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ خام تیل کی قیمت 71 ڈالر فی بیرل جبکہ روسی خٓم تیل کی قیمت 71 ڈالر فی بیرل تک آگئی تھی۔ 

دوسری جانب پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی مسلسل گراوٹ کا شکار ہے، گزشتہ ایک ماہ کے دوران قیمت 288 روپے سے کم ہو کر 280 روپے تک آگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں اسی طرح پیٹرول کی قیمتوں میں کمی آتی رہی تو پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں بھی 4 سے 5  روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔ قیمتوں سے متعلق اطلاع وزیراعظم 15 جنوری کو کریں گے۔ 

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+