پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں زبردست کمی کا اعلان

پیٹرول کی قیمت

نیوزٹوڈے:   وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرقیادت نگراں حکومت نے پیر کی رات پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کی اور اگلے پندرہ دن تک ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی۔وزارت خزانہ نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

نمایاں کمی کے بعد، پیٹرول کی نئی قیمت 259.34 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت  276.21 روپے فی لیٹر ہے۔دو ہفتے قبل حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں کو بالترتیب 267.34 روپے اور 276.21 روپے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم، اس نے مبینہ طور پر مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.19 روپے کی کمی کی ہے۔ایک نوٹیفکیشن میں، فنانس ڈویژن نے کہا کہ "حکومت پاکستان نے اگلے پندرہ دن تک پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے"۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+