آئی فون 15 کی قیمت میں زبردست کمی

آئی فون 15 کی قیمت

نیوزٹوڈے:   آئی فون 15 کی قیمت میں زبردست رعایت کا اعلان کر دیا گیا۔ سب سے بڑی اسمارٹ فون کمپنی ایپل نے مارکیٹ میں بڑھتے ہوئے مسابقتی دباوٗ کے درمیان چین میں اپنے آئی فون پو شاندار رعاتیں پیش کر رہی ہے، جس سے قیمتوں میں 500 یو آن (70$) تک کمی ہو گی۔چینی ٹیک سائٹ پر کچھ آئی فونز کی قیمتوں میں 5 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔

ایپل کے آئی فون 15 سیریز کی فروخت چین میں پچھلے ماڈلز سے کہیں زیادہ خراب رہی ہے۔ مقامی حریف جیسے کہ huawei ٹیکنالوجیز اور xiaomi مسابقتی ماڈل پیش کر رہے ہیں جس سے مارکیٹ میں مسابقت کا رجحان ہے۔ایک سال پہلے کی اسی مدت مقابلے میں 2024 کے پہلے ہفتے میں چینی آئی فون کی فروخت میں تیس فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ 

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+