سونا پھر سستا، لگاتار دوسرے دن بڑی کمی
- 17, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: پاکستان میں دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 600 روپے تک کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 13 ہزار تک جا پہنچی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔دوسری جانب دس گرام سونے کی قیمت میں تین ہزار 87 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونا 1 لاکھ 83 ہزار 213 روپے تک جاپہنچا ہے۔
تبصرے