پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس فیس کا نیا شیڈول جاری، تفصیل جانیے

ڈرائیونگ لائسنس

نیوزٹوڈے:   پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے لیے نظرثانی شدہ فیس کا نفاذ کر دیا ہے کیونکہ نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی جانب سے فراہم کردہ ریلیف ایک روز قبل ختم ہو گیا تھا۔نظرثانی شدہ شیڈول پہلے یکم جنوری سے نافذ ہونا تھا لیکن وزیراعلیٰ نے اس پر عمل درآمد 15 جنوری تک موخر کر دیا تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے کیونکہ مختلف لائسنسوں کی فیس میں بڑے پیمانے پر اضافہ کیا گیا ہے۔

لرنر ڈرائیونگ پرمٹ فیس

لرنر ڈرائیونگ لائسنس کی فیس تمام کیٹیگریز بشمول موٹرسائیکل، کار، ایل ٹی سی اور ایچ ٹی وی کے لیے 500 روپے تک بڑھا دی گئی ہے۔

سالانہ ڈرائیونگ لائسنس کی باقاعدہ فیس

موٹر سائیکل کے لیے باقاعدہ ڈرائیونگ لائسنس کی فیس 980 روپے کر دی گئی ہے جبکہ موٹر کار/جیپ کیٹیگری کے لیے یہ 2,280 روپے ہے۔ایل ٹی وی اور ایچ ٹی وی لائسنس کی فیس بڑھا کر 2480 روپے کر دی گئی ہے جبکہ ٹریکٹر کمرشل کے باقاعدہ لائسنس کے لیے حکومت 1980 روپے سالانہ وصول کرے گی۔ زرعی ٹریکٹر کی فیس 1480 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس فیس

موٹرسائیکل کے ڈپلیکیٹ لائسنس کی فیس 580 روپے ہے جبکہ موٹر کار / جیپ کی فیس 630 روپے ہے۔ ڈپلیکیٹ ایل ٹی وی کی فیس 630 روپے کر دی گئی ہے جبکہ ایچ ٹی وی لائسنس کی فیس 680 روپے ہے۔

انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس فیس

ایک سال کی میعاد کے حامل موٹر سائیکل کے بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کی فیس بڑھا کر 930 روپے کر دی گئی ہے جبکہ تین سالہ لائسنس کی فیس 1830 روپے ہے۔ بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس فیس کی تفصیلات کے ساتھ مکمل شیڈول درج ذیل ہے:

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+