رضوان کے 90 رنز رائیگاں، چوتھے ٹی 20 میں بھی شاہینوں کو بدترین شکست کا سامنا
- 19, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: نیوزی لینڈ نے ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں سکور کیں۔محمد رضوان کے دیے گئے 90 رنز کی بدولت گرین ٹیم نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں کیویز کو جیت کیلیے 159 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔
رضوان نے 63 گیندوں میں چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 90 رنز بنائے۔محمد نواز نے نو گیندوں میں تیز رفتار 21 رنز بنائے، جس میں اننگز کے آخری اوور میں تیز گیند باز ایڈم ملنےکے لگاتار تین چھکے شامل تھے۔
ہوم سائیڈ کی جانب سے لوکی فرگوسن اور میٹ ہنری نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔
تبصرے