دس دن بند رہنے کے بعد طورخم بارڈر دوبارہ کھل گیا

طورخم بارڈر

نیوز ٹوڈے :    (پاکستان اور افغانستتان کے درمیان تجارتی راستہ طورخم بارڈر 10 دن کی بندش کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے) ـ طورخم بارڈر کے کھلتے ہی 'تاجروں اور کسٹم حکام' کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے ـ طورخم بارڈر دس دن پہلے اس لیے بند کر دیا گیا تھا ، کہ پاکستانی حکام نے قانون لاگو کر دیا تھا کہ افغانستان سے مال لے کر آنے والی گاڑیوں کے پاس ویزا اور پاسپورٹ کا ہونا ضروری ہے بغیر ویزے اور پاسپورٹ کے ڈرائیوروں پر پاکستان میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی تھی ـ جس کی وجہ سے افغانستان نے بھی پاکستان سے آنے والی مال بردار گاڑیوں پر افغانستان میں داخلے پر پابندی لگا دی ۔ دونوں حکومتوں کی اس کاروائی سے دونوں ملکوں کو کروڑوں روپے کا خسارہ اٹھانا پڑا -

لیکن کل پاکستان اور افغانستان حکومت کے درمیان پشاور میں ہونے والے مذاکرات کے بعد طورخم بارڈر کھولنے کی اجازت دے دی گئی ـ یوں دس دن کے بعد اس بارڈر کو دونوں طرف سے آنے والی گاڑیوں کیلیے کھول دیا گیا ۔ حکومتوں کے اس فیصلے سے 'تاجر برادری اور ٹرانسپورٹر' بہت خوش ہیں ۔ طورخم بارڈر پر کئی دنوں سے دونوں طرف رکی گاڑیاں اب اپنے ساز وسامان سمیت اپنی منزل کی طرف روانہ ہو رہی ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+