بابر اعظم کا جادو بنگلہ دیش میں چل گیا، رنگپور رائیڈرز کی شکست فتح میں تبدیل

بابر اعظم کا جادو

نیوزٹوڈے:    بنگلہ دیش میں جاری پریمیئر لیگ میں پاکستانی بلے باز بابر اعظم کی شاندار کارکردگی کی بدولت رنگپور رائیڈرز نے سلہٹ کرکٹرز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ بابر اعظم نے 121 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، بابر نے اس میچ میں 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، عظمت اللہ عمرزئی کو پلئیر آف دی میچ سے نوازا گیا۔  ۔

میرپور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بی پی ایل کے ساتویں میچ میں رنگپور رائیڈرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بیٹنگ کرتے ہوئے اسٹرائیکرز نے 20 اوورز میں 120 رنز بنائے۔ اس کے بعد سلہٹ رائیڈرز کا ہدف رنگپور رائیڈرز نے 18 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اننگز کا آغاز کافی مایوس کن رہا تاہم بابر اعظم کے آنے کے بعد ٹیم آسانی سے سکور حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ بابر نے 459 گیندوں پر 56 اور عظمت نے 35 گیندوں پر 47 رنز بنائے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+