بھارت فلسطین کی طرح مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کر ریا ہے ، کشمیری میڈیا
- 06, فروری , 2024
نیوز ٹوڈے : 'کشمیر میڈیا کی رپورٹ' کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے ـ فلسطین کی طرح مقبوضہ وادی میں بھی بھارت نے معصوم شہریوں کے قتل عام کا بازار گرم کر رکھا ہے ـ بھارت نے کشمیر کو کھلی جیل بنا رکھا ہے ـ مقبوضہ وادی میں کشمیریوں پر یہودیوں کی طرح ہندوؤں نے بھی ظلم کی تمام حدیں پار کر دی ہیں ـ کشمیریوں کے گھروں اور ان کی جائیدادوں پر جبراً قبضہ کیا جا رہا ہے ـ اور زبردستی کشمیریوں کو سرکاری نوکریوں سے نکالا جا رہا ہے -
جموں کشمیر پر بھارت کے ظلم و تشدد اور ریاستی دہشتگردی کو 74 سال مکمل ہو چکے ہیں ـ 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے وادی کشمیر میں اپنی فوج کو اتارا تھا ـ اور عالمی قوانین کو پامال کرتے ہوۓ کشمیریوں پر اپنی غاصبانہ اور جارحانہ کاروائیوں کا آغاز کیا تھا ـ کشمیری میڈیا کے مطابق اگست 2019 کو بھارت نے غیر قانونی طور پر کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی - 2019 سے لے کر اب تک بھارت نے 857 کشمیریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے -
تبصرے