برما اور بنگلا دیش کی سرحد پر لڑائ شدت اختیار کر گئ

سرحدی پولیس

نیوز ٹوڈے :   برما میں فوج اور مسلح گروپوں کے درمیان پچھلے چند روز سے شدید لڑائی جاری ہے ـ جس کی وجہ سے سرحدی پولیس کے برمی اہلکار اپنی جان بچا کر بنگلا دیش میں پناہ لے رہے ہیں ـ برما اور بنگلا دیش کے سر حدی علاقے میں مسلح گروپوں اور میانمار کی قابض فوجی قوتوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں ـ جنکی وجہ سے آج 2 بنگلا دیشی شہری بھی زخمی ہو گۓ ہیں - دونوں طرف سے لگاتار فائرنگ اور گولوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں -

برما کی فوجی قوتوں اور مسلح گروپوں کی لڑائی کے نتیجے میں اب تک سرحدی پولیس کے 95 اہلکار بنگلا دیش میں پناہ لے چکے ہیں - بنگلا دیش کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ 'ہماری سرحد میں اب جو بھی داخل ہوگا اسے پکڑ کر برما کے حوالے کر دیا جاۓ گا - اور اب تک جو سرحدی پولیس کے اہلکار بنگلا دیش آ چکے ہیں ان کی واپسی کیلیے بھی ہم برما حکومت سے رابطہ کریں گے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+