تنزانیہ میں زہریلا کچھوا کھا کر 9 افراد جاں بحق اور 78 ہسپتال پہنچ گۓ

نیوز ٹوڈے :  افریقہ کے ایک ملک میں زہریلا کچھوا کھا کر 9 افراد جاں بحق ہو گۓ اور 70 سے اوپر ہسپتال میں زیر علاج ـ زیرعلاج افراد کے حالت بھی خطرے سے دو چار ـ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے تحت یہ افسوسناک واقعہ افریقہ کے ملک تنزانیہ کے جزیرہ ( زنجبار ) میں پیش آیا - جہاں پر زہریلا سمندری کچھوا کھانے سے 8 بچوں سمیت ایک شخص جاں بحق ہو گۓ اور 78 افراد کو حالت غیر ہونے پر  ہسپتال شفٹ کر دیا گیا جہاں پر ان کی جان بچانے کی کوششیں جاری ہیں -

جزیرہ ( زنجبار ) پر کچھوا کھانا ایک پسندیدہ مشغلہ ہے حالانکہ اس سے ایک نئی قسم کی فوڈ پوائزننگ بھی ہو جاتی ہے ـ جس کو "چیلونیٹکسزم "کہا جاتا ہے ـ اور اس بیماری کا ابھی تک کوئی علاج بھی دریافت نہیں ہو سکا - اس کی وجہ اس بیماری سے بننے والی ٹاکسن کی شناخت نہ ہو سکنا ہے ـ ماہرین کے مطابق تمام لوگ " چیلونیٹوکسزم " کی وجہ سے ہی ہلاک ہوۓ ـ یہ بیماری سمندری کچھوا کھانے سے ہوتی ہے اور اس کی نشانیاں گھبراہٹ اور الٹیوں سے بڑھ کر کوما میں چلے جانا اور یہاں تک کہ موت واقع ہو جانا ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+