کینیا میں مچائی تباہی شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب نے

موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ

نیوز ٹوڈے:  کینیا میں آنے والی موسمیاتی تبدیلی سے آنے والی شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب نے تباہی مچا دی - بین الاقومی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہونےوالےا فراد کی تعداد 228 ہو چکی ہے - سیلاب سے مغربی کینیا کا "مسائی مار سفاری پارک" بھی شدید متاثر ہوا ہے ـ جہاں پر دریاۓ ٹیلک کے بپھرنے سے ہوٹل میں موجود سیاحوں کے کئی گروہ لاپتہ ہو گۓ- کینیا کے وسطی حصہ میں موجود گاؤں ( مائی ماہیو) کے قریب مٹی کا تودہ گرنے سے 46 افراد مٹی کےتودے کے نیچے دب کر ہلاک ہو چکے ہیں-

ـکینیا کی وزارت مواصلات کی طرف سے جاری کیے گۓ بیان کے مطابق نشیبی اور سمندر کے قریبی علاقوں میں سیلاب سے مزید تباہی ہونے کا خطرہ منڈلا رہا ہے - جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات بھی موجود ہیں ـ کینیا میں آنے والے سیلاب سےمکانات ، پل اور ہائی ویز تباہ ہو چکی ہیں - اور 2 لاکھ 10 ہزار سے اوپر لوگ بے گھر ہو چکے ہیں شدید بارشوں نے اور بھی کئی مشرقی افریقی ممالک میں تباہی مچا رکھی ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+