مراکش نے کی پہل غزہ کو اسرائیل کے راستے امدادی سامان پہنچانے میں

امدادی سامان

   نیوز ٹوڈے:  مراکش غزہ کے مظلوم مسلمانوں کو اسرائیل کے راستے امدادی سامان بھجوانے والا پہلا ملک بن گیا ـ مراکش کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ـ کہ مراکش وہ پہلا ملک ہے جس نے زمینی راستے سے غزہ کو امدادی سامان پہنچانے میں پہل کی ہے -مراکشی وزیر خارجہ کے مطابق مراکش سے غزہ کو بھجواۓ گۓ امدادی سامان جس میں خواراک کے ساتھ ساتھ دیگر ضروریات زندگی کی اشیا بھی شامل ہیں منگل کے دن اسرائیل کے بین گورین ہوائی اڈے پر پہنچا دیا گیا ہے -

غزہ کیلیے بھیجے گۓ اس امدادی سامان کی کھیپ کا وزن 40 ٹن ہے- بین گورین ہوائی اڈے سے یہ امدادی سامان غزہ کے جنگ مین تباہ ہونے والے علاقوں تک پہنچایا جاۓ گا ـ مرکش کے وزیر خارجہ کے مطابق یہ امدادی سامان کریم شالام راہداری پر فلسطین کی ہلال احمر جماعت کے سپرد کیا جاے گا - پہلے غزہ کو امدادی سامان پہنچانے والے ٹرکوں کو مصر کے راستے داخل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+