مشہور زمانہ بھارتی بدمعاش کی شادی کی تقریب میں دلی پولیس کی بھاری نفری تعینات

سندیپ جوکہ

نیوز ٹوڈے:  انڈیا کے مشہور زمانہ بدمعاش سندیپ جو کہ کالا (جتھیڈی) کے نام سے مشہور ہے کی شادی میں حفاظتی انتظامات کیلیے دہلی پولیس لاگو کر دی گئی ـ جس سے بدمعاش کالا جتھیڈی کی شادی بخیریت انجام پا گئ - بھارت کے میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور زمانہ بدمعاش سندیپ جو کہ( کالا جتھیڈی )کے نام سے مشہور ہے جیل میں بند تھا ـ اور اس کی شادی ہونا طے پا گئی جس پر دہلی کے ہائی کورٹ نے اسے 6 گھنٹے کے پے رول پر رہائی دی -

دہلی کے علاقے دورکا کے شادی ہال میں بدمعاش سندیپ اور انورادھا چودھری جو کہ میڈم مینز کے نام سے پہچانی جاتی ہیں کی شادی کی تقریب رکھی گئی - دلی پولیس نے شادی ہال کے اندر اور باہر سخت حفاظتی انتظامات کیے ہوۓ تھے تاکہ سندیپ بھاگ نہ پاۓ ـ دلی پولیس اور کمانڈوز کے ملے جلے 250 سے زیادہ جوان حفاظتی امور کیلیے لگاۓ گۓ تھے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+