حب میں کار اور موٹر سائیکل کی ٹکر سے آگ میں جھلس کر 3 لوگ جاں بحق

موٹر سائیکل کار

نیوز ٹوڈے :   بلوچستان کے علاقے (حب) میں موٹر سائیکل اور کار کے ٹکرانے سےآگ بھڑک اٹھی ـ آگ کی زد میں آکر 3 آدمی جاں بحق ـ تفصیلات کے مطابق حب میں 'گڈانی موڑ' کے نزدیک ایرانی پیٹرول لے کر جاتی ایک موٹر سائیکل سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی -

موٹر سائیکل اور کار کے ٹکراتے ہی دونوں میں آگ لگ گئی ـ مقامی پولیس کے مطابق فائر بریگیڈ کے عملے نے بڑی مشکل سے آگ پر قابو پایا ـ آگ بجھاتے بجھاتے موٹر سائیکل اور کار دونوں جل کا تباہ ہو گۓ ـ اس افسوسناک حادثہ میں 3 افراد آگ میں جل کر ہلاک ہو گۓ -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+