ہمارے پاس نہ کھانے کو روٹی ہے اور نہ ہی صاف پانی، غزہ کے بچوں کی پاکستانیوں کو رمضان کی مبارکباد
- 15, مارچ , 2024
نیوزٹوڈے: مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ کے بچوں کی پاکستانی قوم کو رمضان کی مبارکباد۔ بچوں کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کھانے کے لیے کچھ نہیں ہے اور نہ ہی پینے کو صاف پانی ہے، غزہ کی سڑکوں پر لاشیں سڑ رہی ہیں۔ بچوں کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہر طرف خوف اور دہشت پھیلی ہوئی ہے۔ بچوں نے سوال کیا کہ غزہ کے بچوں کا دوسرے بچوں کی طرح کوئی حقوق نہیں؟ دوسری جانب ، جنگ بندی کے باجود اسرائیل نے امداد کے منتظر فلسطینیوں کو نشانہ بنانہ شروع کر دیا ہے۔ سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 31 ہزار 45 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور 72 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔
تبصرے