پیزا کی ایک مشہور پاکستانی برانڈ غزہ متاثرین کے حق میں میدان میں اتر آئی
- 15, مارچ , 2024
نیوزٹوڈے: چیزیئس Cheezious پاکستان تیزی سے ترقی کرنے والی فوڈ چینز میں سے ایک ہے۔ چیزیئس نے اپنے حالیہ اقدام میں اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (PIMA) کے ساتھ ایک نۓ خیراتی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ اس شراکت داری کے مطابق چیزیئس ہر آرڈر کے لیے 50 روپے عطیہ کرے گا، خواہ وہ کھانے کا، ڈیلیوری، یا ٹیک وے کا ہو۔ اس نۓخیراتی اقدام کا مقصد ایک طرف مشکل کی اس کٹھن گھڑی میں فلسطینیوں کی مد د کرنا ہے، اور دوسری طرف لوگوں کو ہمدردی کے اس مشن میں ہاتھ ملانے کی دعوت دینا ہے۔
تبصرے