آسمانی بجلی کا بھی فلسطینیوں کے حق میں احتجاج

برج خلیفہ

نیوزٹوڈے: سوشل میڈیا پر دبئی میں برج خلیفہ کے اوپر آسمانی بجلی گرنے سے  بجلی چمکتے ہوۓ فلسطین کے نقشے سے مشابہت رکھتی ہوئی ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ دبئی میں مقیم ایک وڈیو بنانے والے کی طرف سے بنائی گئ وڈیو میں بجلی چمکتی دکھائی دے رہی ہےجس سے کچھ ناظرین اس کی وضاحت ایک خدائی نشانی کے طور پر کر رہے ہیں۔ اس وڈیو کے پیچھے بحرحال ایک سائنسی وضاحت واضح ہو سکتی ہے، لیکن علامتی اہمیت تنازعہِ فلسطین کے ارد گرد جذبات کی گہرائی کو واضح کرتی ہے۔ فلسطین میں اب تک تیس ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہو چکے ہیں اور 74 ہزار سے زائد لوگ زخمی ہیں، ان میں زیادہ تر کی تعداد بچوں کی پائی جا رہی ہیں۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+