آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکانات
- 15, مارچ , 2024
نیوزٹوڈے: ملک کے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔ تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان وزیر اعظم کریں گے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے ، لندن برنٹ آئل دو ہفتوں میں 2.10 فیصد اضافے کے بعد 83.80 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل 1.48 فیصد اضافے سے 79.540 فی بیرل تک آپہنچا۔
پاکستان میں ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے اضافے کا امکان بتایا جا رہا ہے ، جبکہ ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 80 پیسے، ایک لیٹر مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے اور ایک لیٹر لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1.50 روپے کی کمی کا امکان ہے۔
تبصرے