سعودی سفارتخانے کا انڈونیشیا میں سب سے بڑا افطار دسترخوان

سعودی سفارتحانہ

نیوزٹوڈے:  سعودی عرب کی وزارت برائے اسلامی امور اور دعوۃ والارشاد کو انڈونیشیا میں سب سے بڑا افطار دسترخوان لگانے پر موری انسائیکلو پیڈیا آف ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ دیا گیا۔  رپورٹ کے مطابق، رمضان کے مہینے کے دوران انڈونیشیا میں خادم الحرمین الشرفین افطار پروگرام کے تحت لگائے جانے والے 2500 میٹر لمبے افطار دسترخوان کو آسیان ممالک کی سطح پر سب سے بٹا افطار دسترخوان قرار دیا گیا جس پر انڈونیشیا کی تنظیم موری کی جانب سے سعودی سفاتخانے کی دینی امور کے اتاشی احمد الحامی کو سرٹیفکیٹ دیا گیا۔  اس دسترخوان سے 15 ہزار سے زائد افراد استفادہ کیا۔  گزشتہ برس بھی انڈونیشیا کے شہر "بادانگ میں 12 سو میٹر کا افطار دستروخوان سجایا گیا تھا جس سے آٹھ ہزار سے زیادہ افراد مستفیض ہوئے تھے۔ 


 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+