آسٹریلیا میں دنیا کا سب سے بڑا عالمی ریکارڈ قائم

بلیو بیری

نیوزٹوڈے:  غیر ملکی ذرائع کے مطابق آسٹریلیا نے دنیا کی سب سے بڑی  بلیو بیری اُگانےکا عالمی ریکارڈ کر دیا۔  آسٹریلیا کے ایک فارم نے سب سے بڑی بلیو بیری اگائی جوکہ دکھنے میں ایک پنگ پونگ گیند جتنی ہے۔ میڈیا کے مطابق  اس بلیو بیری کو ایک فارم سے نہایت احتیاط سے توڑا گیا اور بعد میں اسے خراب ہونے سے بچانے کے لیے فریزر میں محفوظ کیا گیا۔ اس بلیو بیری کی چوڑائی 4 سینٹی میٹر اور وزن میں20.4 گرام۔ اس سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ دس بلیو بیریز کے جتنی ہے۔ اس بلیو بیری نے مغربی آسٹریلیا میں اگنے والی 16.2 گرام کی پچھلی بلیو بیری کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس بلیو بیری کو اُگانا عوامی ڈیمانڈ کو پورا کرنا ہے۔
 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+