بحیرہ روم ڈنکی کے ذریعے یورپ جانے والے 60 افراد کشتی میں ہلاک

کشتی میں ہلاک

نیوز ٹوڈے : بحیرہ روم میں افسوسناک واقعہ میں ایک کشتی میں سوار 60 لوگ بھوک اور پیاس سے جاں بحق ہو گۓ ـ برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق لیبیا سے ڈنکی لگانے والے افراد ربڑ کی کشتی میں بیٹھ کر بحیرہ روم میں سفر کر رہے تھے، کہ تین دن کے سفر کے بعد ان کی کشتی خراب ہو گئی - کشتی میں سوار لوگ پانی اور خوارک کے بغیر اپنے دن گزار رہے تھے -

کہ بدھ کے دن امدادی گروہ اوشین وائکنگ نے دوربین کی مدد سے اس کشتی کو کھڑے دیکھ کر اطالوی سیکیورٹی گارڈز کی مدد سے امدادی سرگرمیاں شروع کیں - کشتی میں سوار 25 لوگوں کو بچا لیا گیا جن کی حالت انتہائی خراب تھی جبکہ 60 لوگ بھوک اور پیاس سے کشتی کے اندر اپنی جان گنوا چکے تھے ـ-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+