پاکستانی شہری جرمنی میں قتل

جرمنی میں قتل

نیوز ٹوڈے : جرمنی میں ایک جرمن شخص نے کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک فہیم نامی شخص کے گھر میں داخل ہو کر چاقو کے حملے سے فہیم کو قتل اور اس کی بیوی اور ایک بیٹی کو زخمی کر دیا ـ تفصیلات کے مطابق کراچی سے تعلق رکنے والے 58 سالہ شخص محمد فہیم اپنی بیوی اور 3 بیٹیوں کے ساتھ جرمنی کی ریاست (مادن ورٹمنبرنگ کے شہر اولم) میں رہائش پذیر تھا ـ کہ ایک جرمن شہری چاقو سے مسلح فہیم کے گھر داخل ہو گیا ـ-گھر میں موجود افراد پر چاقو سے حملہ کر دیا =

حملے کے وقت فہیم کی دو بیٹیوں نے چھپ کر اپنی جان بچائی جبکہ اس کے حملے میں 58 سالہ فہیم موقع پر ہی ہلاک جبکہ اس کی بیوی اور ایک 13 سالہ بیٹی چاقو کے وار سے زخمی ہو گئیں - واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فائرنگ کرکے حملہ آور کو ہلاک کر دیا پولیس کے مطابق حملہ آور شخص ذہنی مریض تھا اور کچھ دن پہلے ہی اپنا ذہنی علاج کروا کر ہسپتال سے واپس آیا تھا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+