بھارتی یونیورسٹی میں غیر ملکی طالبعلموں پر دوران نماز تراویح ہندوؤں کا حملہ

نیوز ٹوڈے :  بھارتی ریاست (گجرات کے شہر احمد آباد) میں ہندوؤں نے دوران نماز یونیورسٹی کے طالبعلموں پر حملہ کرکے طالبعلموں کو زخمی کر دیا ـ بھارتی میڈیا رپورٹ کے تحت بھارت کی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں گجرات یونیورسٹی کے اندر مسجد نہیں بنی ہوئی - جس کی وجہ سے یونیورسٹی میں پڑھنے والے غیر ملکی طالبعلم ہاسٹل کے اندر نماز تراویح پڑھ رہے تھے کہ ان پر ہندوؤں کے ایک مشتعل گروہ نے حملہ کر دیا اس حملے میں 5 طالبعلم زخمی ہو گۓ -

حملے کی زد میں آنے والے طالبعلموں کا کہنا تھا کہ مشتعل گروہ نے ان کے کمروں میں گھس کر ان کے موبائل فونز اور لیب ٹاپ بھی توڑ دیے ـ اور کمروں کے باہر کھڑی ان کی موٹر بائیکس کو بھی نقصان پہنچایا - گجرات یونیورسٹی کے اندر اس حملے کا نشانہ بننے والے طالبعلم (افریقہ، افغانستان اور ازبکستان) سے تعلق رکھتے ہیں - گجرات کے وزیر داخلہ ( ہرش سنگھاوی) نے گجرات پولیس کو اس واقعہ کے ذمہ دار افراد کو جلد سے جلد گرفتار کرنے اور اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+