روس کی ہر دلعزیز شخصیت ولادیمیر پیوٹن کی شاندار کامیابی

ولادیمیر پیوٹن

نیوز ٹوڈے :  روس کی ہر دلعزیز شخصیت (ولادیمیر پیوٹن) پانچویں مرتبہ روس کے صدر بن گۓ ـ انٹر نیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق روس میں ہوۓ صدارتی انتخابات کے دوران صرف 67 فیصد ووٹ کاسٹ ہوۓ - جن میں سے ستاسی اعشاریہ ستانوے فیصد ووٹ حاصل کرکے ولادیمیر پیوٹن جیت گۓ - صدارتی انتخابات کی اس دوڑ میں ولادیمیر پیوٹن کےمقابلے میں 4 امیدوار تھے ـ روس کی میڈیا رپورٹس کے تحت ووٹ کاسٹنگ کا ٹائم ختم ہونے تک اا کروڑ 23 لاکھ ووٹروں میں سے صرف 74 فیصد ووٹ کاسٹ ہوۓ -

روس میں ہوۓ صدارتی انتخابات میں پہلی بار یوکرین سے حاصل کیے گۓ ووٹ خیر سون ، ڈونیسک اور دیگر یوکرینی علاقوں کو بھی صدارتی الیکشن میں شامل کیا گیا ـ اس صدارتی انتخاب میں سب سے زیادہ ووسٹ چیچنیا میں کاسٹ ہوۓ جہاں پر 96 فیصد لوگوں نے ووٹ ڈالے - باقی پوری دنیا میں 230 پولنگ بوتھوں پر سوا لاکھ افراد اس انتخابی مہم کا حصہ بنے ـ ولادیمیر پیوٹن پانچویں مرتبہ روس کی صدارتی کرسی سنبھالیں گے اور 6 سال تک اس عہدے پر براجمان رہیں گے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+