ولادیمیرپیوٹن نے روس کے صدارتی انتخابات جیت لئے
- 18, مارچ , 2024
نیوزٹوڈے: ولادیمیر پیوٹن ایک بار پھر صدارتی انتخابات جیت کر روس کے صدر منتخب۔ ابتدائی سرکاری نتائج کے مطابق 87.97 فیصد ووٹ حاصل کیے، روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشن بند ہونے تک 11 کروڑ 23 لاکھ امیدواروں میں سے 74 فیصد نے ووٹ کاسٹ کیے۔ صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ 15 سے 17 مارچ تک جاری رہی۔ روس کے 47 لاکھ می سے 90 فیصد ووٹرز نے آن لائن ووٹ ڈالا ، روس کے صدراتی انتخابات میں پہلی بار خیر سون، ڈونیسک ودیگر دو علاقوں میں ووٹنگ ہوئی ۔ ولادی میر پیوٹن 1999 سے روس میں حکمرانی کر رہے ہیں اور یہ اب پانچویں بار صدر منتخب ہوئے ہیں۔
تبصرے