رمضان میں کتنی بار عمرےکی اجازت ہوگی؟سعودی وزارت حج وعمرہ کا بڑا اعلان

رمضان میں عمرہ

نیوزٹوڈے:  سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ رمضان کے مہینے میں صرف ایک ہی عمرے کی اجازت ہو گی۔ سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ اقدام کا مقصد زائرین کے لیے عمرے کی سہولت پیدا کرنا ہے، عمرے کی ادائیگی کے لیے ایپلی کیشن 'نسک' سے اجازت نامہ جاری کرنے کی ضرورت ہے۔ سعودی حکومت نے رمضان مبارک کے لیے خصوصی اسٹیمپ بھی متعارف کرا دی ہے۔   اسٹیمپ کے متعارف کرانے کا مقصد ماہ مقدس کی خوشی منانا ہے اور ملک کے گہرے ثقافتی ورثے ، روایات اور رمضان کے دوران منائے جانے والے رسوم و رواج کر بڑھانا ہے۔ مسافر رمضان میں جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ اور دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یہ ڈاک ٹکٹ حاصل کر سکیں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+