بچوں کے ہوم ورک ہارٹ اٹیک کی وجہ بننے لگا

چین ہوم ورک

نیوزٹوڈے:  حال ہی میں چین میں ایسے واقعات سامنے آرہے ہیں جس میں والدین بچوں کو ہوم ورک کراتے ہوئے ذہنی دباؤ کا شکار ہو رہے ہیں اور دل کا دورہ یا فالج کا شکار ہو رہے ہیں۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق، چین کے شہر ہانگزو سے تعلق رکھنے والی چالیس سالہ والدہ اپنے بیٹے کو ریاضی کے ہوم ورک میں مدد کر رہی تھیں۔ بار بار سمجھانے پر بچے کے سوال کی سمجھ نہ آنے پر وہ شدید غصے میں آیا، اس دوران خاتون کو سر میں درد ہوا اور قے ہونے لگی۔ حالت بہتر نہ ہونے پر اسے اسپتال لے جایا گیا، جب سی ٹی اسکین کرایا گیا تو معلوم ہوا کہ خاتون کو فالج کا حملہ ہوا ہے۔ چین میں ایسے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی ایک اور مثال ایک 36 سالہ ماں ہے جسے اپنے بچے کو ریاضی کا سوال سمجھاتے ہوئے دل کا دورہ پڑا۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+