بھارت میں ایک شخص نے اپنی محبوبہ کی جان لے لی

محبوبہ کی جان

نیوز ٹوڈے :  بھارت میں ایک شخص نے انڈے کا سالن بنانے سے انکار پر اپنی محبوبہ کو قتل کر دیا ـ بھارتی میڈیا نے اس افسوسناک واقعہ کی رپورٹ دہلی کے علاقہ (سراۓ کالے خان) سے جاری کی ہے - جہاں پر ایک 35 سالہ جوان مزدور نے انڈوں کا سالن بنا کر نہ دینے پر اپنی ساتھی کو اینٹ اور ہتھوڑی کے وار سے قتل کر دیا ـ بھارتی میڈیا کے تحت ملزم کا نام للن اور اس کی ساتھی 32 سالہ لڑکی کا  نام انجلی تھا-

پولیس کے مطابق یہ واقعہ ایک نئی تعمیر ہونے والی عمارت کی دوسری منزل پر پیش آیا جس کی نشاندہی واردات کی دوسری صبح کام پر آنے والے مزدور جوڑے نے کی جنہوں نے لاش دیکھ کر پولیس کو خبر دی ـ ملزم نے اقبال جرم کرتے ہوے بتایا کہ اپنی پہلی بیویوں کی وفات کے بعد وہ گھر والوں سے لڑ جھگڑ کر دہلی منتقل ہو گیا اور یہاں پر اس کی انجلی سے دوستی ہوگئی - دونوں اس نئی بننے والی بلڈنگ میں کام کرتے اور اسی بلڈنگ میں رہتے بھی تھے ـ ملزم نے بتایا کہ اس نے نشے کی حالت میں انجلی سے انڈے کاسالن بنانے کی فرمائش کی جس کے انکار پر ملزم نے اسے قتل کر دیا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+