غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا شکار بچے اب رونے کے قابل بھی نہیں رہے ( کیتھرین ریسلز )
- 19, مارچ , 2024
نیوز ٹوڈے : اقوام متحدہ کےبچوں کے حقوق کیلیے بناۓ گۓ ادارے یونیسیف کے مطابق غزہ میں اسرائیلی مظالم سے اب تک 13 ہزار بچے ہلاک ہو چکے ہیں اور لاتعداد خوراک کی کمی کا شکار ہیں ـ یونیسف کا کہنا ہے کہ غزہ میں جہاں لاتعداد بچے بھوکے ہیں دوسری جانب لاتعداد بچے ایسے ہیں جو ناقص غذا کی فراہمی سے صحت کے مسائل میں گھرے ہوۓ ہیں - غذا کی قلت کا شکار بچے اتنے کمزور ہو چکے ہیں کہ اب ان میں رونے کی سکت بھی نہیں رہی ـ اس ادارے کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ لاتعدادایسے زخمی بچے بھی ہیں جن کے بارے میں کچھ پتہ نہیں کہ وہ کہاں ہیں -
یونیسیف کی ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ آج تک کسی بھی جنگ میں بچوں کی اتنی زیادہ تعداد میں اموات دیکھنے میں نہیں آئیں ـ لیکن پوری دنیا اس اسرائیلی جرم پر مکمل خاموش بیٹھی ہے ـ ان کا کہنا تھا کہ بچوں میں اب رونے کی طاقت بھی نہیں رہی ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں بچوں کی ایسی وارڈ دیکھ چکی ہوں جن کو مضر صحت کھانا ملنے کی وجہ سے وہ خون کی بیماریوں کا شکار ہو چکے ہیں -
تبصرے