انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ
- 15, اپریل , 2024
نیوزٹوڈے: انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کا بھاو 18 پیسے بڑھا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاو 278 روپے 12 پیسے ہے۔ عید سے پہلے کاروباری روز میں ڈالر 277 روپے 94 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاو 29 پیسے اضافے سے 279 روپے 66 پیسے ہے۔
تبصرے