ایران کے خلاف برطانیہ کی جنگی تیاریاں

جنگی تیاریاں

نیوز ٹوڈے :  ایران کے اسرائیل پر کیے گۓ حملے کے بعد برطانیہ نے مشرق وسطٰی میں اپنے لڑاکا جہازوں کی تعداد بڑھا دی - برطانیہ کی حکومت نے خود اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیل پر ہوۓ ایرانی حملے کے بعد مشرق وسطٰی میں مزید تیل ڈالنے والے ٹینکروں اور جنگی جہازوں کو بھیج دیا گیا ہے - تاکہ شام اور عراق میں "داعش" کے خلاف برطانوی آپریشن کو مزید بڑھایا جا سکے -

اور اس کے ساتھ ان جنگی جہازوں کی تعیناتی کا مقصد برطانوی آپریشن والے علاقوں سے اسرائیل پر کیے جانے والے فضائی حملوں کو روکنا بھی ہے - برطانوی حکومت کے ترجمان کے مطابق 'وقتی طور پر جنگی لڑاکا طیاروں کی ایک بڑی تعداد رومانیہ سے اس علاقے میں منتقل کر دی گئی ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+