صومالی قزاقوں نے بنگلہ دیشی کارگو کو آزاد کرنے کے بدلے بھاری قیمت وصول کر لی

بنگلہ دیشی کارگو جہاز

نیوز ٹوڈے :  (صومالیہ کے قزاقوں) نے بنگلہ دیش حکومت سے 5 ملین ڈالر تاوان کی رقم وصول ہونے پر بنگلہ دیش کے جھنڈے والے بحری جہاز کو چھوڑ دیا - مقامی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے کارگو جہاز کی رہائی 5 ملین ڈالر کی رقم حاصل ہونے کے بعد ہوئی ہے - تاوان کی رقم وصول کرنے کے بعد صومالیہ کے قزاقوں نے بنگلہ دیش کے بحری جہاز کو عملے کے 23 افراد سمیت چھوڑ دیا ـ بین الاقومی میڈیا کے مطابق تاوان کی رقم 5 ملین ڈالر 3 بوریوں میں ڈال کر ہوائی جہاز کے ذریعے قزاقوں کے قبضے میں موجود بحری جہاز پر گرائی گئی-

جس کے بعد قزاقوں نے بحری جہاز کو آزاد کر دیا -  اور اس کے ساتھ اس بات کی یقین دہانی بھی کرائی کہ وہ اس بحری جہاز پر دبئی کی بندر گاہ تک پہنچنے تک مزید کو ئی حملہ نہیں کریں گے - صومالی قزاقوں سے رہائی پانے کے بعد بنگلہ دیشی بحری جہاز "ایم وی عبداللٰہ" یورپی یونین کے دو بحری جہازوں کی حفاظت میں اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گیا ـ یہ بنگلہ دیشی بحری جہاز سامان لے کر عرب امارات جا رہا تھا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+