سڈنی کے ایک چرچ میں چاقو بردار شخص نے 4 افراد پر حملہ کر دیا

چاقو بردار شخص

نیوز ٹوڈے :  آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک گرجا گھر پر چاقو بردار شخص کا حملہ ، گرجا گھر کے پادری سمیت کئی لوگ زخمی ـ تفصیلات کے مطابق پیر کی شام کو آسٹریلیا کے شہر (سڈنی سے 30 کلو میٹر کے فاصلے پر ایک گاؤں واکیلے ) میں بنے" ایک کرائسٹ دی گڈ شیفرڈ" چرچ میں ایک شخص گھس آیا جس کے ہاتھ میں چاقو تھا ـ اس نے چرچ میں موجود افراد پر حملہ کر دیا -

آسٹریلیا کی "نیو ساؤتھ ویلز ایمبولینس سروس" کی رپورٹ کے مطابق اس حادثہ میں 4 لوگ زخمی ہوۓ ہیں جن میں ایک 50 سالہ بزرگ بھی شامل ہیں - تمام زخمیوں کو نازک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ـ پولیس کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ـ اور حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اسے نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا گیا ہے ـ اس واقعہ سے چند روز پہلے سڈنی کے ایک شاپنگ سینٹر میں بھی ایک چاقو سے مسلح شخص نے 6 لوگوں کو قتل کر دیا تھا ـ جن میں ایک پاکستانی بھی شامل تھا جو کہ شاپنگ مال میں سیکیورٹی امور انجام دے رہا تھا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+