شمالی غزہ میں اسرائیل نے ایک اور مسجد کو نشانہ بنایا

مسجد کو نشانہ بنایا

نیوز ٹوڈے :  ایران کی طرف سے اسرائیل پر کیے گۓ جوابی حملے کے بعد بھی غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے ـ اسرائیل نے غزہ کے (نصیرات کیمپ) پر کئی حملے کیے - بلکہ مسجد میں موجود نمازیوں پر ڈرون گرا دیا - بین الاقوامی میڈیا کے مطابق غزہ کی وسطی پٹی پر نصیرات کے شمال میں (ارد المفتی) کے علاقے میں بنی ایک "حسن البنا نامی" مسجد پر اسرائیل نے ڈرون حملہ کیا جس سے مسجد میں موجود نمازیوں میں سے 2 نمازی شہید ہو گۓ -

فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 68 فلسطینی شہید ہو گۓ ہیں - شمالی غزہ کے بے گھر فلسطینی اپنے گھروں کو واپس لوٹنے کی کوشش کر رہے ہیں- لیکن تباہ شدہ عمارتوں میں سے ان کو اپنے گھر تلاش کرنے میں شدید دشواری پیش آ رہی ہے- اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ لوٹنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کی اور ساتھ میں دھمکی بھی دی کہ شمالی غزہ خطرناک میدان جنگ ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+