ایران نے دیا پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کا ثبوت
- 16, اپریل , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر کا کہنا ہے کہ اگر ایران کے زیر قبضہ اسرائیل کے بحری جہاز پر کوئی پاکستانی موجود ہوا تو اسے برادرانہ تعلقات کی بنیاد پر چھوڑ دیا جاۓ گا - ایران کے قبضے میں موجود اسرائیلی جہاز پر پاکستانی عملے کی موجودگی کی خبروں پر ایرانی سفیر (رضا مقدم) نے بیان دیا ہے کہ
"زاڈائیک کمپنی کے اسرائیلی بحری جہاز پر پاکستانی افراد کی موجودگی کی تصدیق کا انتظار کیا جا رہا ہےایرانی سفیر کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے بھیجی گئی معلومات حاصل ہو چکی ہیں ـ جو کہ تہران بھیج دی گئی ہیں ـ اگر ایران کے زیر قبضہ اسرائیلی جہاز پر پاکستان کا کوئی ایک فرد بھی موجود ہوا تو تو اسے قانونی تقاضوں اور پاکستان کے ساتھ بہترین بھائی چارے کی بنیاد پر چھوڑ دیا جائے گا "-
وسیم حسن
تبصرے