رمضان المبارک میں کتنے کروڑ افراد نے عمرہ ادا کیا؟
- 16, اپریل , 2024
نیوزٹوڈے: رواں سال رمضان میں عمرہ ادا کرنے والے افراد کی تعداد تین کروڑ رہی ہے جن کا تعلق دنیا کے مختلف ممالک سے تھا۔ عمرہ سیزن یوں تو سارا سال ہی جاری رہتا ہے لیکن رمضان کے مہینے میں مسلمان زیادہ تعداد میں عبادت کے شوق میں اللہ کے گھر کی زیارت کرنے آتے ہیں۔ حالیہ رمضان میں دنیا بھر سے تین کروڑ کے لگ بھف زائرین نے عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔ اس حوالے سے حرمین شرفین سے متعلق اپ ڈیٹ کرنے والے اکاونٹ انسائیڈ دی حرمین نے ایکس پر ایک پوسٹ کی ہے۔
تبصرے