ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کیلئے کام کر رہے ہیں: جان کربی
- 16, اپریل , 2024
نیوزٹوڈے: امریکہ قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ امریکا ایران پر معاشی دباو بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ جان کربی کا کہنا تھا کہ یہ بات غلط ہے کہ ایران نے اسرائیل پر حملے کی وارننگ پہلے دی تھی ، ایران سے حملے کا پیغام ملا تھا لیکن کوئی طاقت کا ہدف کی نوعیت شامل نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی نیت زیادہ تباہی کی تھی ، اسرائیل آج بہت مضبوط اسٹریٹجک پوزیشن میں ہے۔ امریکہ ایران پر معاشی دباو بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے۔
تبصرے